دنیا کے عظیم تیز گیند بازوں میں شمار جیمس اینڈرسن آج یعنی 30 جولائی 2022 کو 40 سال کے ہوگئے۔ لنکاشر کے برنلے میں پیدا ہوئے اینڈرسن نے کئی ریکارڈ بنائے اور کئی ریکارڈ توڑے۔ وہ آج ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے تیز گیند باز ہیں۔ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ کے معاملے میں جیمس اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں۔
جیمس اینڈرسن کا پورا نام جیمس مائیکل اینڈرسن ہے۔ انہیں پیار سے ان کے فینس اور ساتھی کھلاڑی جمی بھی بلاتے ہیں۔ سال 2002 میں ونڈے کے ذریعہ انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے جیمس اینڈرسن نے اپنے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کیا۔ پھر 2003 میں انہوں نے ٹسٹ ڈیبیو کیا اور زمبابوے کے خلاف لارڈس کے میدان پر مقابلہ کھیلا۔ اینڈرسن نے اپنے پہلے ہی ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 5 وکٹ حاصل کئے۔ (AFP)