உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    James Anderson نے لگائی ٹیسٹ میچوں کی سنچری، سچن تندولکر اور راہل دراوڑ کو پیچھے چھوڑ کر قائم کیا یہ انوکھا ریکارڈ

    انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ 22 گز کی پٹی پر نئے ریکارڈ بناتے جا رہے ہیں۔ 39 سالہ اینڈرسن نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں ٹام لیتھم کو بولڈ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا 650 واں شکار مکمل کیا۔ اینڈرسن کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے تیز گیند باز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عظیم کرکٹر سچن تندولکر اور راہل ڈراوڑ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔