ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف اختتام پذیر ہوئے ونڈے سیریز میں اپنے ونڈے کیریئر کی سب سے بہترین گیند بازی کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پہلے ونڈے مقابلے میں 19 رن خرچ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 6 کامیابی حاصل کی۔ جسپریت بمراہ کے ونڈے کیریئر کی یہ سب سے بہترین گیند بازی ہے۔ (AP)
’دی اوول‘ میں قہر برپا کرتی ہوئی گیند بازی کے بعد جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف آشیش نہرا کے ایک خاص ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔ دراصل، سال 2003 عالمی کپ کے دوران آشیش نہرا نے انگلینڈ کے خلاف سب سے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے 23 رن خرچ کرکے 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ حالانکہ 19 سال بعد آشیش نہرا کا یہ ریکارڈ اب جسپریت کے نام درج ہوگیا ہے۔ (AP)
یہی نہیں جسپریت بمراہ اس عمدہ کارکردگی کے ساتھ ہی ملک کے لئے ونڈے فارمیٹ میں تین سب سے بہترین کارکردگی والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نام اسٹورٹ بنی کا آتا ہے۔ بنی نے سال 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف میر پور میں 4.4 اوور کی گیند بازی کرتے ہوئے محض 4 رن خرچ کرکے 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے بعد دوسرے مقام پر انل کمبلے کا نام آتا ہے۔ انل کمبلے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کولکاتا میں سال 1993 میں 12 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے بعد اب تیسرے مقام پر جسپریت بمراہ کا نام آتا ہے۔ بمراہ نے ’دی اوول‘ میں انگلش ٹیم کے خلاف 19 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ (Jasprit Bumrah BCCI)
محمد شمی ملک کے لئے ونڈے فارمیٹ میں 150 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے 13ویں گیند باز بن گئے ہیں۔ یہی نہیں وہ ملک کے لئے ونڈے کرکٹ میں سب سے تیز 150 وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بھی بنے ہیں۔ محمد شمی نے یہ خاص حصولیابی اپنے 80ویں مقابلے کی 79ویں اننگ میں حاصل کی۔ محمد شمی سے پہلے یہ خاص ریکارڈ سابق گیند باز اجیت اگرکر کے نام درج تھا۔ اجیت اگرکر نے 97ویں مقابلوں میں یہ خاص حصولیابی حاصل کی تھی۔ (AP)
ہاردک پانڈیا نے گزشتہ کل اپنے ونڈے کیریئر کی سب سے بہترین گیند بازی کی۔ انہوں نے انگلش ٹیم کے خلاف سات اوورکی گیند بازی کرتے ہوئے 24 رن خرچ کرکے سب سے زیادہ چار کامیابی حاصل کی۔ اس کارکردگی سے پہلے ونڈے کرکٹ میں ان کی سب سے بہترین گیند بازی 31 رن خرچ کرکے تین وکٹ تھی۔ (Hardik Pandya Instagram)
روہت شرما کی قیادت میں انگلینڈ کے خلاف بلو آرمی نے ٹی20 سیریز بھی اپنے نام کی۔ اس سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کو جیت ملی تھی۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما ملک کے لئے مسلسل بطور کپتان 13 ٹی20 مقابلے جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ روہت شرما سے پہلے وراٹ کوہلی اور دھونی بھی یہ کارنامہ نہیں انجام دے پائے تھے۔ (AP)
ہندوستان کے لئے بطور کپتان ٹی20 مقابلوں میں دھونی نے سب سے زیادہ 41 جیت دلائی ہے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی کا نام آتا ہے۔ کوہلی نے ملک کو 30 مقابلوں میں جیت دلائی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے بعد تیسرے مقام پر روہت شرما کا نام آتا ہے۔ روہت شرما نے محض 31 مقابلوں میں ملک کو 26 میچ جتائے ہیں۔ روہت شرما کا بطور کپتان جیت فیصد 83.87 ہے۔ (AP)