
ویسے تو ورلڈ کرکٹ میں بی سی سی آئی کا دبدبہ ہے اور اب ایشین کرکٹ کاونسل (Asian Cricket Council) میں بھی اس کی طاقت بڑھ گئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ (Jay Shah) ایشین کرکٹ کاونسل (Asian Cricket Council) کے صدر بن گئے ہیں۔ جے شاہ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن کی جگہ لی۔ تصویر: جے شاہ ٹوئٹر

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون سنگھ نے جے شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا، ’جے شاہ کو ایشین کرکٹ کاونسل کا صدر بننے کی مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ جے شاہ کی قیادت میں اے سی سی نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ایشیا کے سبھی کرکٹروں کو فائدہ ہوگا۔ کامیاب مدت کے لئے مبارکباد۔ تصویر: جے شاہ ٹوئٹر

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف نجم الحسن اس سے پہلے ایشین کرکٹ کاونسل کے صدر تھے۔ واضح رہے کہ اے سی سی سے اس وقت 24 کرکٹ ایسوسی ایشن جڑی ہوئی ہیں۔ تصویر: جے شاہ ٹوئٹر

جے شاہ کا بی سی سی آئی کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے۔ ایک طرف جب سوربھ گانگولی بیمار ہیں، ایسے وقت میں جے شاہ ہی بی سی سی آئی کا پورا کام سنبھال رہے ہیں۔ تصویر: جے شاہ ٹوئٹر