உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھولن گوسوامی: کرکٹر بننے کے لئے روز ڈھائی گھنٹے لوکل ٹرین میں سفر کیا، ایک میچ سے بدل گئی زندگی

    ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی عظیم گیند باز جھولن گوسوامی کا دو دہائی لمبا کرکٹ کیریئر اب ختم ہونے جا رہا ہے۔ وہ لارڈس میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہیں۔ جھولن گوسوامی نے 2002 میں 6 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف ہی اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آخری میچ بھی اسی ٹیم کے خلاف کھیل رہی ہوں۔ جھولن گوسوامی نے بنگال کے چھوٹے سے گاوں چکدا سے ٹیم انڈیا تک کا سفر طے کیا۔ حالانکہ یہ سفر آسان نہیں رہا۔ انہیں قدم قدم پر جدوجہد کرنی پڑی، لیکن دل میں کرکٹر بننے کی ایسی ضد تھی کہ خواب پورا ہی ہوگیا۔

    تازہ خبر