جانی بیرسٹو نے گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں 2 سنچری کے سہارے 390 سے زیادہ رن بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 120 کا رہا، جو ٹسٹ کے لحاظ سے بہترین ہے۔ انگلش ٹیم نے سیریز پر 0-3 سے کلین سوئپ بھی کیا۔ بیرسٹو آج سے ٹیم انڈیا کے خلاف شروع ہوئے پانچویں ٹسٹ میں بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔ (Jonny bairstow Instagram)
32 سال کے جانی بیرسٹو نے انگلینڈ کی طرف سے 86 ٹسٹ، 89 ونڈے اور 63 ٹی20 کے مقابلے اب تک کھیلے ہیں۔ وہ ٹسٹ میں 10 سنچری اور 23 نصف سنچری کی بدولت 5195 رن بناچکے ہیں۔ وہیں ونڈے کی بات کریں تو انہوں نے 11 سنچری اور 14 نصف سنچری کی مدد سے 3498 رن بنائے۔ ناٹ آوٹ 141 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ (jbairstow21)