انگلینڈ کے اسٹار بلے باز جانی بیرسٹو زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹسٹ میچ (IND vs ENG 5th Test) کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی۔ برمنگھم کے ایجبسٹن میدان پر کھیلے گئے اس ٹسٹ میچ کو انگلینڈ نے 7 وکٹ سے جیتا۔ اسی کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز بھی 2-2 سے برابر کی۔
ایجسٹن ٹسٹ میچ میں ہندوستان نے ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 416 رن بنائے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم کی پہلی اننگ 284 رنوں پر سمیٹ دی۔ پھر ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگ میں 245 رن بنائے اور انگلینڈ کو 378 رنوں کا ہدف ملا۔ سابق کپتان جو روٹ اور شاندار فارم میں چل رہے جانی بیرسٹو نے 269 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت کی۔ جو روٹ 142 جبکہ جانی بیرسٹو 114 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ بیرسٹو نے پہلی اننگ میں 106 رنوں کا تعاون دیا تھا۔ (AP)
جانی بیرسٹو کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ بیرسٹو گزشتہ 5 ٹسٹ اننگوں میں سے 4 میں سنچری لگا چکے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹنگھم ٹسٹ کی دوسری اننگ میں 136 رن بنائے تھے۔ اس کے بعد لیڈس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی 162 اور ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ اب ہندوستان کے خلاف پہلی اننگ میں 106 جبکہ دوسری اننگ میں ناٹ آوٹ 114 رن بنائے۔ (England cricket Twitter)
ایلینیور کے بارے میں بات کریں تو 30 سال کی یہ اداکارہ یارک شائر میں ہی بڑی ہوئیں۔ ان کی فیملی میں بہت ہی گلوکار اور اداکار ہیں۔ ان کی ماں جیوڈتھ اور ایک گلوکار ہیں جبکہ ان کے والد میلکام ٹاملنس ایک اداکار اور گھوڑ دوڑ کی کمنٹری کر چکے ہیں۔ ان کا بھائی راس ٹام لنسن بھی ایک اداکار ہے۔ (Instagram)