உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    متالی راج: ہندوستانی فضائیہ افسر کی بیٹی، جودھپور سے ٹیم انڈیا کا سفر، 23 سال بعد لیا ریٹائر منٹ

    Mithali Raj Retirement: متالی راج کی پیدائش تین دسمبر، 1982 کو ہوئی تھی۔ ان کی فیملی تب راجستھان کے جودھپور میں رہتی تھی۔ حالانکہ وہ ایک تمل فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد دورائی راج ہندوستانی فضائیہ میں ایئر مین (وارنٹ آفیسر) تھے اور ماں لیلا راج ہیں۔ بعد میں وہ جودھپور سے حیدرآباد شفٹ ہوگئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی حیدرآباد سے حاصل کی ہے۔