نواز نے گزشتہ ایک ماہ میں بطور آل راؤنڈر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے میں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی سب سے اہم کڑی رہنے والے ہیں۔ فائنل میں بائیں ہاتھ کے اس اسپنر نے گیندبازی کرتے ہوئے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔ (پاکستان کرکٹ ٹویٹر) (Pakistan Cricket Twitter)
نواز نے 196 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 26 کی اوسط سے 167 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں ہیں۔ اکنامی7.47 کی ہے۔ دو بار 4 اور ایک بار 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے لیے 48 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 354 رنز بنانے کے علاوہ انہوں نے 44 وکٹیں بھی حاصل کئے ہیں۔(محمد نواز انسٹاگرام)
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے بارے میں بات کریں تو یہ 16 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ہندستان اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کے درمیان بھڑنت 23 اکتوبر کو ہونا ہے۔ گزشتہ سال عمان اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ (اے ایف پی)