ڈیوڈ وارنرکی سنچری، ناتھن لائن کے10وکٹ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈکو 279 رن سے ہرایا
آسٹریلیا نے تیسرے اورآخری ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 279 رن سے ہراکرتین میچوں کی سیریزمیں دنیا کی دوسرے نمبرکی ٹیم کےخلاف 0-3 سے کلین سوئپ کے ساتھ گھریلوسیشن کا شاندارخاتمہ کیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے اورآخری ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 279 رن سے ہراکرتین میچوں کی سیریزمیں دنیا کی دوسرے نمبرکی ٹیم کےخلاف 0-3 سے کلین سوئپ کے ساتھ گھریلوسیشن کا شاندار خاتمہ کیا۔ آسٹریلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر پیرکوپہلے بلے اورپھر گیند سے دبدبہ بناتے ہوئے آسان جیت درج کی۔ ڈیوڈ وارنرنے ناٹ آؤٹ 111 رن کی اننگ کھیلنے کے علاوہ جوبنرس (40) اور مارنس لابوشین (59) کے ساتھ سنچری کی شراکت کی، جس سے آسٹریلیا نے دوسری اننگ دو وکٹ پر217 رن پرڈکلیئرکرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو416 رن کا ہدف دیا۔

آف اسپنرناتھن لائن (50 رن پر5 وکٹ) نے اس کے بعد مسلسل دوسرے دن اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کئے، جس سے نیوزی لینڈ کی ٹیم 47.5 اوورمیں 136 رن پر ڈھیرہوگئی، جو اس کی سیریزکی معمولی اسکورہے۔ وارنرنے لنچ کے بعد ایس سی جی پرپانچواں اور کیریئر کا 24 ویں سنچری پوری کی۔ لابوشین نے گھریلوسیشن میں پانچ ٹسٹ میں 895 رن بنائے، جوآسٹریلیائی ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 64 گیند میں نصف سنچری پوری کی۔ انہوں نے جب میٹ ہینری کی گیند پر ڈیپ میں کیچ تھمایا تو آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے اننگ ڈکلیئرکردی۔

امپائرعلیم ڈارنے ڈیوڈ وارنراورلابوشین کے پچ پردوڑنے کے لئے آسٹریلیا پر پانچ رن کی پنالٹی لگائی، جس سے نیوزی لینڈ کو ملے 421 رن کے ہدف سے پانچ رن گھٹا دیئے گئے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اترے نیوزی لینڈ کی شروعات خراب رہی۔ مشیل اسٹارک (25 رن پرتین وکٹ) نے سلامی بلے بازٹام بلنڈیل (2) کولائن کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد کپتان ٹام لیتھم (1) کو ایل بی ڈبلیو کرکے مہمان ٹیم کا اسکور4 رن پردووکٹ کردیا۔

لائن نے اس کے بعد مسلسل اووروں میں بغیررن دیئے جیت راول (12) اورگلین فلپس (0) کو پویلین بھیج کرنیوزی لینڈ کا اسکورچائے تک 4 وکٹ پر27 رن کیا۔ پیٹ کمنس نے میچ کی ممکنہ بہترین گیند پرراس ٹیلر(22) کو بولڈ کیا۔ 99 واں ٹسٹ کھیل رہے ٹیلرحالانکہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب ٹسٹ بلے باز بنے جب انہوں نے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کے 7172 رن کے اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑا۔

کولن ڈی گرینڈ ہوم (52) اور بی جے واٹلنگ (19) نے چھٹے وکٹ کے لئے 69 رن جوڑکر آسٹریلیا کے جیت کے انتظارکو بڑھایا۔ آل راؤنڈر گرینڈ ہوم نے لائن کی گیند پرچھکے کے ساتھ آٹھویں نصف سنچری مکمل کی، لیکن اگلی گیند پربنرس کوکیچ دے بیٹھے۔ لائن نے اس کے بعد ٹاڈ ایسٹل (17) کو پویلین بھیجا جبکہ اسٹارک نےگریم سمرولے (7) کوبولڈ کیا۔ لان نے واٹلنگ کوآؤٹ کرکے اننگ کا پانچواں اورمیچ کا 10 واں وکٹ حاصل آسٹریلیا کو جیت دلائی۔