ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات 145 سال پہلے 1877 میں ہوئی تھی ۔ اوور آل صرف پانچویں مرتبہ ایسا ہوا جب ایک دن میں 500 یا اس سے زیادہ رنز بنے ہیں ۔ ایک دن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے ہی نام ہے ۔ اس نے 1936 میں مینچیسٹر میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے دن ہندوستان کے خلاف 588 رنز بنائے تھے ۔ (AP)
انگلینڈ کی جانب سے جیک کرال نے 122 رنز، بین ڈکیٹ نے 107 رنز، اولی پوپ نے 108 رنز اور ہیری بروک نے ناٹ آوٹ 101 رنز بنائے ۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا جب میچ کے پہلے دن چار بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں ۔ میچ میں پاکستان نے چھ گیند بازوں کو آزمایا اور سبھی نے ساڑھے پانچ سے زیادہ کی اکنامی سے رن دئے ۔ (England cricket twitter)
اب سب کی نظر اس پر ہے کہ کیا انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 1000 رنز تک پہنچ سکے گی یا نہیں ۔ اب تک صرف دو مرتبہ 900 سے زیادہ رنز بنے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اسکور سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف 1997 میں بنایا تھا ۔ تب اس نے 952 رنز کا اسکور کھڑا کیا تھا ۔ وہیں انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 رنز بنائے تھے ۔ englandcricket/Twitter