ثانیہ مرزا اور شعیب ملک گزشتہ کچھ عرصہ سے اپنے مبینہ طلاق کولے کر سرخیوں میں رہے ہیں اور ثانیہ اور شعیب ملک کی خاموشی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی تھی ۔ حالانکہ اب پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ان خبروں پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ طلاق کی گردش کررہی خبروں کو اپنا ذاتی معاملہ بتایا ہے ۔ (Sania Mirza/Instagram)
دی ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق شعیب ملک نے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے ، اس سوال کا جواب نہ تو میں اور نہ ہی میری بیوی دے رہی ہیں ۔ اس کو اکیلا چھوڑ دو ۔ اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ ثانیہ اور شعیب پہلے سے ہی الگ رہ رہے تھے اور انہوں نے اپنے طلاق کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا ہے ۔ (PIC: Shoaib Malik/Instagram)
یہ بھی بتایا گیا کہ ثانیہ نے مبینہ طور پر شعیب کو دھوکہ دیتے ہوئے پکڑا تھا اور ان کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔ حالانکہ پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسٹار جوڑی پہلے سے ہی طلاق شدہ ہے ۔ پاکستان میں شعیب کی انتظامیہ ٹیم کے ایک قریبی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی تھی ۔ (Sania Mirza/Instagram)
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے الگ ہونے کی اصلی وجہ کے بارے میں پتہ نہیں ہے ۔ تاہم کئی گاشپ کالم میں لکھا گیا ہے کہ شعیب ملک کا مشہور ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ مبینہ طور پر معاشقہ ہے، جس کا علم ثانیہ مرزا کو ہوگیا ہے ۔ سال کی شروعات میں عائشہ اور شعیب کی انٹیمیٹ تصویریں انسٹاگرام پر وائرل ہوئی تھیں، جو کسی فوٹوشوٹ کی تھی ۔ تصویر: Instagram @ayesha.m.omar