نئی دہلی. سابق پاکستانی کرکٹر اور بالی ووڈ اداکارہ رینا رائے کے سابق شوہر محسن خان ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ دراصل حال ہی میں اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں انہوں نے رینا رائے سے اپنی طلاق پر کئی انکشاف کیے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ رینا اور محسن کی شادی سال 1983 میں ہوئی تھی اور صرف 7 سال بعد 1990 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
محسن خان نے 'زی اسپورٹس' کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے تھے کیونکہ یہی ان کی پہچان ہے۔ رینا رائے سے طلاق پر انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ انہوں نے ایک انسان سے شادی کی تھی۔ انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ وہ کون ہے یا کہاں کی ہے، لیکن محسن نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ پاکستانی ہیں اور یہی ان کی شناخت ہے، اس لیے وہ پاکستان میں ہی رہیں گے ۔
محسن کا مزید کہنا ہے کہ کوئی یقین نہیں کرے گا کہ انہوں نے شادی سے پہلے رینا کی ایک بھی فلم نہیں دیکھی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی خوبصورتی سے متاثر نہیں ہوئے اور انہیں صرف اچھے لوگ ہی پسند ہیں۔ دوسری جانب اگر ہم رینا رائے کی بات کریں تو محسن کے ساتھ طلاق پر رینا نے ایک بار کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے طرز زندگی کے مطابق نہیں چل پا رہی تھیں۔
رینا رائے اپنے وقت کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ جب وہ اپنے کیرئیر کے شباب پر تھیں تب انہوں نے پاکستانی کرکٹر محسن خان سے شادی کرلی تھی ۔ حالانکہ محسن پاکستان کے اسٹار بلے بازوں میں سے ایک تھے ، مگر کرکٹ سے زیادہ رینا رائے کو لے کر وہ موضوع بحث بنے رہتے تھے۔ ایک دن محسن نے بھی کرکٹ کو الوداع کہہ کر بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر بنانا شروع کردیا تھا ۔ یہ سب باتیں 1990 سے پہلے کی ہیں۔ Instagram @reenaroy_mylove
کئی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹی کی تحویل حاصل کرنے کے لیے رینا کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ رینا اپنی بیٹی کو ہر قیمت پر اپنے ساتھ رکھنا چاہتی تھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو حاصل کرنے کے لیے سادھو سنتوں سے بھی ملتی تھیں۔ وہ جو بھی کہتے تھے ، رینا کرتی تھیں۔Instagram @reenaroy_mylove
آخر کار رینا کو اپنی بیٹی کی تحویل مل گئی اور پھر انہوں نے اپنی بیٹی کا نام جنت سے بدل کر صنم رکھ دیا۔ ان تمام باتوں کے بعد جب رینا نے بالی ووڈ میں واپسی کرنے کی کوشش کی تو انہیں کامیابی نہیں ملی اور پھر انہوں نے اپنی بیٹی صنم کے ساتھ ممبئی میں ہی اداکاری کی کلاسیں شروع کر دیں اور خود کو بالی ووڈ سے دور کر لیا ۔ Instagram @reenaroy_mylove
بتا دیں کہ رینا رائے کا نام بھی تین مرتبہ بدل چکا ہے۔ رینا کا پہلا نام سائرہ علی تھا لیکن جب رینا کی والدہ اور ان کے والد میں الگ ہوئے تو ان کی والدہ نے ان کا نام روپا رائے رکھ دیا اور جب انہوں نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تب ان کا نام روپا سے بدل کر رینا رائے رکھ دیا گیا تھا۔ Instagram @reenaroy_mylove