
نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف جب موٹیرا میں تیسرا ٹسٹ کھیلنے اترے گی تو اس مقابلے میں سبھی کی نظریں آف اسپنر روی چندرن اشون (Ravichandran Ashwin) پر مرکوز ہوں گی۔ دراصل اس مقابلے میں یہ عظیم آف اسپنر ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتا ہے۔ دراصل اس مقابلے میں یہ عظیم آف اسپنر ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتا ہے۔ آر اشون کے پاس ہندوستان کی طرف سے سب سے تیزی سے 400 ٹسٹ وکٹ پورے کرنے کا موقع ہے۔ تصویر کریڈٹ: اے پی

آراشون نے اب تک 76 ٹسٹ میں 394 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اگر وہ موٹیرا میں 6 وکٹ اور حاصل کرلیتے ہیں تو سب سے تیزی سے 400 وکٹ حاصل کرنے والے ہندوستانی گیند باز ہوں گے۔ فی الحال یہ ریکارڈ انل کمبلے کے نام ہے، جنہوں نے 85 ٹسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ تصویر کریڈٹ: اے پی

سب سے تیزی سے 400 وکٹ پورے کرنے کاعالمی ریکارڈ متھیا مرلی دھرن کے نام ہے، جنہوں نے 72 ٹسٹ میں اس اعدادوشمار کو حاصل کیا تھا۔ موٹیرا ٹسٹ میں 6 وکٹ لیتے ہی آراشون سب سے تیزی سے 400 وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر آسکتے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: اے پی

واضح رہے کہ رچرڈ ہیڈلی اور ڈیل اسٹین نے 80-80 ٹسٹ میچوں میں 400 ٹسٹ وکٹ حاصل کئے تھے۔ مطلب آر اشون بڑے آرام سے ان دونوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ امید ہے کہ موٹیرا میں ہی وہ تاریخ رقم کریں گے۔ تصویر کریڈٹ: ڈیل اسٹین انسٹا گرام