MS Dhoni کا دوست پھر بننے والا ہے باپ... سوشل میڈیا پر بیوی کے ساتھ شیئر کی تصویر، بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظر آئیں شیتل
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رابن اتھپا (Robin Uthappa) پھر والد بننے والے ہیں۔ اتھپا نے اس کی جانکاری اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر دی ہے۔ اتھپا انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے 15ویں ایڈیشن میں مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی کپتانی والی چنئی سپرکنگس ٹیم (Chennai Super Kings) کا حصہ تھے۔ دائیں ہاتھ کے تجربہ کار بلے باز اتھپا نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ سال 2015 میں کھیلا تھا۔
36 سالہ رابن اتھپا نے جو تین تصویر شیئر کی ہیں، ان میں پہلی تصویر میں ان کا بیٹا، بیوی شیتل اتھپا (Sheetal Uthappa) اور وہ کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں اتھپا اور شیتل کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ (Instagram)
10/ 2
رابن اتھپا نے جو دوسری تصویر اپلوڈ کی ہے، اس میں تینوں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تینوں کے چہروں پر بڑی سی مسکان ہے۔ شیتل تصویر میں سب سے آگے بیٹھی ہوئی بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ (Instagram)
10/ 3
رابن اتھپا نے جو تیسری تصویر شیئر کی ہے، اس میں وہ خود سب سے آگے بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اس کے بعد شیتل اتھپا اسٹول پر وہیں بیٹا سب سے پیچھے ممی کو پیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ تینوں کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔ (Instagram)
10/ 4
رابن اتھپا نے چھ سال پہلے شیتل سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک پانچ سال کا بیٹا ہے۔ رابن نے فوٹو کا کیپشن لکھا، ’اندازہ لگائیے کہ ہمارے نئے بیبی کا استقبال کرنے کے لئے سب سے زیادہ کون پُرجوش ہے۔ (Instagram)
10/ 5
سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے کے ذریعہ انٹرنیشنل کیریئر کی شروعات کرنے والے رابن اتھپا نے جو تصویر شیئر کی ہیں، ان میں تینوں سفید ٹی شرٹ اور ڈینم جینس پہنے ہوئے ہیں۔ (Instagram)
10/ 6
رابن اتھپا کی بیوی شیتل اتھپا پیشہ ور ٹینس کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اس کی جانکاری اپنی انسٹا پروفائل میں دی ہے۔ انہوں نے 9 سال کی عمر سے ٹینل کھیلنا شروع کیا تھا جبکہ 33 سال کی عمر میں انہوں نے اس کھیل کو الوداع کہہ دیا۔ (Instagram)
10/ 7
رابن اتھپا نے آئی پی ایل 2022 میں چنئی سپرکنگس (Chennai Super Kings) کی طرف سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں کی 11 اننگوں میں 134.50 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 سنچری کے ساتھ کل 230 رن بنائے۔ (Instagram)
10/ 8
رابن اتھپا نے ہندوستان کے لئے 46 ونڈے اور 13 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ونڈے میں تقریباً 26 کے اوسط سے 934 کل رن بنائے ہیں۔ وہیں ٹی20 میں ان کے نام رن 249 درج ہے۔ (Instagram)
10/ 9
رابن اتھپا سال 2007 میں مہندر سنگھ دھونی (Mahendra Singh Dhoni) کی کپتانی والی ٹی20 عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے۔ انہوں نے عالمی کپ میں گروپ مقابلے میں پاکستان کے خلاف بال آوٹ میں ہندوستان کو جیت دلانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ (Instagram)
10/ 10
رابن اتھپا اور شیتل اتھپا (Shheethal Uthappa) ملاقات کالج میں ہوئی تھی۔ شیتل کرکٹر رابن اتھپا کی سینئر تھیں۔ دونوں کھیلتے تھے اور اس دوران ان کی دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔ دونوں 3 مارچ 2016 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ (Instagram)