روہت شرما نے چھکے مارنے میں توڑا اس پاکستانی عظیم کھلاڑی کا 24 سال پرانا ریکارڈ
روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن ریکارڈوں کا انبارلگا دیا۔ سلامی بلے باز کے طورپرٹسٹ میں پہلی باراترے اس کھلاڑی نے اس ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی اورریکارڈ بنا دیا۔

روہت شرما کو ٹسٹ کرکٹ میں سلامی بلے بازبنانے کا داؤں جنوبی افریقہ کے خلاف وشاکھا پٹنم ٹسٹ میچ میں سپرہٹ رہا۔ انہوں نے دوسری اننگ میں بھی سنچری لگائی اور ریکارڈوں کے انبار بھی اپنے نام کرلئے۔

روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن ریکارڈوں کا انبارلگا دیا۔ سلامی بلے باز کے طورپرٹسٹ میں پہلی باراترے اس کھلاڑی نے اس ٹسٹ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی اورریکارڈ بنا دیا۔ وہ دنیا کے پہلے ایسے بلے بازبن گئے، جنہوں نے ٹسٹ کرکٹ میں سلامی بلے باز کے طورپرڈیبیو میچ کی دونوں اننگوں میں سنچری لگائی۔

اس 32 سالہ بلے باز نے اپنا 13 واں چھکا لگاتے ہی کسی ایک ٹسٹ میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے پہلے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم اکرم کے نام درج تھا، جنہوں نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف 12 چھکے لگائے تھے۔ روہت شرما نے پہلی اننگ میں 6 چھکے اوردوسری اننگ میں 7 چھکے لگائے۔ ساتھ ہی ٹسٹ میچ میں دونوں اننگ میں 6-6 چھکے لگانے والے بھی پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روہت شرما انڈیا کے سکسرکنگ بن گئے ہیں۔ روہت انڈیا کے سکسرکنگ ہندوستان کی طرف سے تینوں فارمیٹ میں ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی روہت شرما نے اپنے نام کرلئے۔ ونڈے میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 16، ٹی -20 میں سری لنکا کے خلاف 10 اوراب ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 13 چھکے لگائے۔

وشاکھا پٹنم میں روہت شرما اورچتیشورپجارا نے دوسرے وکٹ کے لئے 169 رنوں کی شراکت کی۔ ہندوستان نے اپنی دوسری اننگ 4 وکٹ پر323 رنوں پرڈکلیئرکردی اورجنوبی افریقہ کے سامنے395 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔