روہت شرما نے نہیں کئے یہ 4 کام تو راجکوٹ میں ہی سیریزہارجائے گی ٹیم انڈیا!۔
ہندوستان اوربنگلہ دیش مقابلہ: دہلی ٹی 20 میں شکست کے بعد اب راجکوٹ میں ٹیم انڈیا پر سیریزکا خطرہ ہے۔

دہلی ٹی -20 میں 7 وکٹ سے ہارکے بعد اب ٹیم انڈیا کے سامنے راجکوٹ میں سیریز بچانے کا چیلنج ہے۔ راجکوٹ میں ہونے والے میچ میں ٹیم انڈیا کوہرحال میں جیت حاصل کرنی ہوگی۔ حالانکہ جیت حاصل کرنے کے لئے ٹیم انڈیا کو اچھی کارکردگی کرنی ہوگی۔ روہت شرما کو کچھ ایسی حکمت عملی اپنانی ہوگی، جس سے ان کی ٹیم ہرحال میں راجکوٹ میں سیریز کو برابری کرکے کھڑا کرے۔ آئیے آپ کوبتاتے ہیں ان اقدامات کے بارے میں جسےاپنا کرٹیم انڈیا جیت حاصل کرسکتی ہے۔

دہلی ٹی -20 میں ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈرفلاپ رہا تھا، کپتان روہت شرما تو پہلے ہی اوورمیں پویلین لوٹ گئے تھے۔ راجکوٹ میں کپتان روہت شرما کوفرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا۔ روہت شرما کا بلا رنگ میں ہے اورراجکوٹ کی پچ بلے بازی کے لئے مفید ہے، ایسے میں ہندوستانی کپتان کوزیادہ سے زیادہ گیند کھیلنی ہوگی۔ حالانکہ راجکوٹ میں روہت شرما نے دو ٹی -20 میچوں میں صرف 13 رن ہی بنائے ہوئے ہیں۔

دہلی ٹی -20 میں ہندوستانی بلے بازوں کوبنگلہ دیش کے اسپنروں نے کافی پریشان کیا۔ امین الاسلام نے تین اوورمیں 22 رن دے کردو وکٹ لئے۔ آفاق حسین نے تین اوور میں صرف 11 رن دیئے اورایک کامیابی حاصل کی۔ اسپنروں نے کے ایل راہل ، شرے یس ایئر اورشیوم دوبے کے وکٹ حاصل کئے۔ یہ تینوں ہی کھلاڑی اسٹروک پلیئرس ہیں اوران کے وکٹ لے کراسپنروں نے ہندوستان کو بڑے اسکورتک پہنچنے سے روک دیا۔ ایسے میں راجکوٹ کی پچ پراسپنروں کے خلاف متوازن حکمت عملی کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہوگی۔

راجکوٹ کی پچ بلے بازی کے لئے مفید ہے توایسے میں گیند بازوں کو خصوصی طورپراپنی لائن اورلینتھ کا خیال رکھنا ہوگا۔ تیز گیند بازوں کو خاص طور پر بہتر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ راجکوٹ میں کھیلے گئے دو ٹی -20 میچوں میں اب تک کل 20 وکٹ گرے ہیں، جس میں سے 15 وکٹ تیز گیند بازوں نے لئے ہیں۔ واضح ہے کہ راجکوٹ کی پچ پراسپنروں کا زیادہ بول بالا نہیں نظرآئے گا، ایسے میں تیز گیند بازوں کے اوپرٹیم انڈیا کو جیت دلانے کا ذمہ ہوگا۔