ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی خبریں ان دنوں کافی گردش کررہی ہیں۔ حالانکہ اس جوڑے کی طرف سے ابھی تک اس کو لے کر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن متعدد میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ قانونی طور پر طلاق کی منظوری کے بعد ہی ثانیہ اور شعیب آفیشیل طور پر اس کا اعلان کریں گے ۔ آئیے اس درمیان ثانیہ اور شعیب کے دبئی میں شاندار گھر کے بارے میں جانتے ہیں ۔ (Sania Mirza/Instagram)
ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی ۔ اس جوڑے نے شادی کے آٹھ سال بعد 2018 کے اکتوبر میں بیٹے اذہان مرزا ملک کا استقبال کیا ۔ اپنی شادی کے بعد ثانیہ مرزا نے دبئی کو اپنا دوسرا گھر بنا لیا ۔ کرکٹ ۔ ٹینس جوڑی پام جمیرہ میں ایک شاندار گھر کی مالک ہے ۔ (Sania Mirza/Instagram)
ٹینس اسٹار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس سال جولائی میں اپنے نئے گھر میں منتقل ہوگئی ہیں ۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک پہلے پام جمیرہ کے ایک ویلا میں رہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دی پام میں رہتے تھے اور ہم یہاں اس لئے آئے، کیونکہ میرے بیٹے کا اسکول ہے ۔ ثانیہ کا یہ گھر کافی خوبصورت ہے ۔ (Sania Mirza/Instagram)
ثانیہ مرکزا نے 2001 میں 14 سال کی عمر میں چنڈی گڑھ میں ایک آئی ٹی ایف ایونٹ میں سینئر سرکٹ پر ڈیبیو کیا تھا ۔ اپریل 2003 میں ثانیہ مرزا نے تینوں سنگلز میچ جیت کر انڈیا فیڈ کپ ٹیم میں ڈبیو کیا تھا ۔ انہوں نے روس کی ایلیسا کلے بانووا کے ساتھ مل کر 2003 ومبلڈن چیمپئن شپ گرل ڈبلز کا خطاب بھی جیتا تھا ۔ (Sania Mirza/Instagram)