نئی دہلی : ثانیہ مرزا اگلے مہینے دبئی ماسٹرس کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے کریئر کے آخری گرینڈ سلیم 2023 آسٹریلین اوپن سے پہلے ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ لکھی ہے ۔ اس پوسٹ میں ثانیہ نے کھیل میں اپنے طویل سفر کے بارے میں بتایا ہے ۔ حالانکہ ثانیہ پہلے ہی اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں بتا چکی ہیں، لیکن اب انہوں نے جذباتی پوسٹ لکھ کر اپنے فینس کو بھی جذباتی کردیا ہے۔ (PIC: Sania Mirza/Instagram)
36 سال کی ثانیہ مرزا نے لکھا :'' 30 ( ہاں 30) سال پہلے حیدرآباد کے ایک نصر اسکول کی ایک چھ سال کی لڑکی، اپنی ماں کے ساتھ نظام کلب کے ایک ٹینس کورٹ میں چلی گئی اور کوچ سے لڑی کہ اس کو ٹینس کھیلنا سیکھنے دیا جائے، کیونکہ کوچ کو لگا تھا کہ وہ بہت چھوٹی ہے۔ خوابوں کیلئے لڑائی چھ سال کی عمر سے ہی شروع ہوگئی تھی'' ۔ (PIC: Sania Mirza/Instagram)