
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آٹھ وکٹوں سے ملی شکست کے بعد فینس کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی مایوس ہوگئے تھے ۔ ایسے میں کنبہ کے اراکین بھی کھلاڑیوں کا موڈ اچھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کی اینکر بیوی سنجنا گنیشن نے بھی کیا ۔ انہوں نے بمراہ کیلئے رومانٹک کھانا تیار کیا ۔ انہوں نے گارلک بریڈ اور پاستہ بنایا تھا ۔ اس کو لے کر انہوں نے لکھا : پیار سے بنایا ۔ (Jasprit Bumrah/Sanjana Ganesan Instagram)

اب ٹیم انڈیا کی نظر انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر ہے ، لیکن اس سے پہلے ٹیم کو 20 دنوں کا بریک دیا گیا ہے ۔ تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر تروتازہ ہوکر اس بڑی سیریز میں اتریں ۔ سنجنا گنیشن نے بھی اسی موقع کر فائدہ اٹھایا اور شوہر جسپریت بمراہ کیلئے کھانا بنایا ۔ (Sanjana Ganesan Instagram)