24 سال کے بلے باز سرفراز خان گھریلو سرکٹ پر شاندار پرفارم کر رہے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے شیش بھارت کے لئے کھیلتے ہوئے سوراشٹر کے خلاف ایرانی ٹرافی 2022 میں 178 گیندوں میں 138 رن بنائے۔ 138 رنوں کی اننگ میں انہوں نے 20 چوکے اور دو چھکے بھی لگائے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا کے عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)
سرفراز خان کے نام اب گھریلو کرکٹ میں سر ڈان بریڈ مین سے بھی زیادہ رن ہوگئے ہیں۔ بریڈ مین نے جہاں 22 فرسٹ کلاس میچوں میں کل 2927 رن بنائے ہیں۔ وہیں، سرفراز خان نے 2928 رن بنالئے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے تجربہ کار بلے باز کے مقابلے میں سات اننگ زیادہ لی ہیں۔ سرفراز نے 29 میچوں میں 2928 رن بنائے ہیں۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)
دنیا بھر کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 2000 سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں میں ڈان بریڈ مین کے بعد سرفراز خان کا اوسط سب سے بہتر ہے۔ 2000 رنوں کے ساتھ سرفراز خان کا اوسط 81.49*تھا۔ وییں ڈان بریڈ مین کا اوسط 95.14 تھا۔ اس فہرست میں تیسرے مقام پر سابق ہندوستانی لیجنڈ وجے مرچنٹ (71.64 اوسط کے ساتھ) ہیں۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)
سرفراز خان کا ایرانی کپ میں لگائی گئی سنچری اب تک کی 10ویں فرسٹ کلاس سنچری رہی۔ 24 سال کے سرفراز خان نے 92 گیندوں میں سنچری مکمل کی۔ اس سے پہلے دلیپ ٹرافی اور رنجی ٹرافی میں بھی ان کے بلے سے سنچری آئی تھی۔ انہوں نے رنچی میں 134 اور دلیپ ٹرافی فائنل میں 127 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)
سرفراز خان 2014 عالمی میں کھیلنے والی ہندوستانی انڈر-19 ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ انڈر-19 عالمی کپ میں انہوں نے 70.33 کی اوسط اور 105 کے اسٹرائیک ریٹ سے 211 رن بنائے تھے۔ سرفراز خان پہلی بار تب سرخیوں میں آئے تھے، جب انہوں نے 2009 میں اپنے پہلے ہیرس شیلڈ گیم میں شاندار 439 رن بنائے تھے۔ اس وقت ان کی عمر محض 12 سال تھی۔ اس اننگ میں سرفراز خان نے 56 چوکے اور 12 چھکے لگائے تھے۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)
سرفراز خان کو 2015 میں آئی پی ایل کے لئے رائل چیلنجرس بنگلور نے 50 لاکھ روپئے میں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں کھیلنے والے سب سے کم عمر کے کھلاڑی بن گئے۔ انہیں آئی پی ایل 2019 سے پہلے نیلامی میں پنجاب کنگس نے 25 لاکھ میں خریدا اور 2020 سیزن سے پہلے بنائے رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ دہلی کیپٹلس کی ٹیم کا حصہ بنے۔ سرفراز خان نے آئی پی ایل میں 46 میچوں میں 24.18 کی اوسط سے 532 رن بنائے ہیں۔ (Sarfaraz Khan/Instagram)