ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 36 برس کی ہو گئیں۔ ثانیہ 15 نومبر 1986 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ اس خاص دن پر ان کے شوہر شعیب ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبروں کے درمیان یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی۔
سوشل میڈیا پر کچھ عرصے سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے رشتوں میں دراڑ کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جوڑے کی بہت سی انسٹاگرام پوسٹس کی وجہ سے مداح یہ قیاس کررہے تھے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا نے بھی ان دونوں کی طلاق کی خبروں کے حوالے سے کئی خبریں چلائی ہیں۔ ایسے میں شعیب ملک کی سالگرہ کی خواہش کرنے والوں کے لیے راحت کی خبر ہے۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک (Shoaib Malik) اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا (Sania Mirza) ان دنوں اپنی طلاق کو لے کر چرچا میں ہیں۔ یہ خبر پاکستان اور یو اے ای کے میڈیا میں زور و شور سے پھیل رہی ہے۔ لیکن رپورٹس کے مطابق ثانیہ شعیب کی پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہیں۔ پاکستانی کرکٹر نے پہلی شادی بھی ہندوستانی لڑکی سے کی تھی۔ شعیب اور ثانیہ کی طلاق سے مداح غمزدہ ہیں، وہ ان کی علیحدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی علیحدگی کی وجہ پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا کو بھی معلوم ہوا ہے کہ شعیب ملک ان کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکہ دے رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس کی کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن جب سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے مداح ان کی علیحدگی کی اصل وجہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ عائشہ عمر کون ہیں؟
ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی طلاق کی خبروں کے درمیان پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا نام سامنے آرہا ہے۔ سوشل میڈیا اور کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ اور شعیب نے باضابطہ طور پر طلاق لے لی ہے۔ حالانکہ اس پاور جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اس سب کے درمیان ایک پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کی بھی چرچا ہو رہی ہے، جنہیں اس طلاق کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق شعیب اور عائشہ کا افیئر چل رہا ہے جس کی وجہ سے ثانیہ مرزا نے پاکستانی بلے باز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
حال ہی میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹس کی تھیں جس کے بعد یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ ان کے اور شعیب کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ ثانیہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا- مشکل وقت۔ اس کے علاوہ ثانیہ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا - ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟ کیا اللہ کو ڈھونڈتے ہیں؟ ثانیہ کی ان پوسٹس کے درمیان شعیب کے عائشہ عمر کے ساتھ تعلقات کی خبریں بھی منظر عام پر آنے لگی ہیں۔ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
شعیب ملک نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ پر کچھ تصاویر شیئر کیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انہوں نے ایک پیغام بھی لکھا- جب آپ پیدا ہوئے تو ہم زیادہ عاجزو انکسار ہو گئے اور زندگی ہمارے لیے کچھ خاص تھی۔ ہم شاید ساتھ نہ ہوں اور روز ملتے ہوں لیکن بابا ہر لمحہ آپ اور آپ کی مسکراہٹ کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ اللہ آپ کو ہر وہ چیز عطا فرمائے جو آپ مانگتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر شیئر نہیں کیں۔ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
انسٹاگرام پوسٹ کے علاوہ شعیب ملک سے متعلق ایک واقعہ بھی ان کے تعلقات پر سوالات اٹھاتا ہے۔ پاکستان کے ایک ٹی وی چینل پر اسپورٹس شو 'دی پویلین' کی حالیہ ایپی سوڈ میں ملک سے ثانیہ مرزا کی ٹینس اکیڈمیوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس پر ملک نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ان کی اکیڈمی کہاں ہے۔ میں ان اکیڈمیوں میں کبھی نہیں گیا۔ ان کے اس جواب نے پینل میں موجود وقار یونس کو حیران کر دیا۔ یونس نے حیران ہو کر پوچھا کہ آپ کس قسم کے شوہر ہیں؟ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
شعیب ملک اور عائشہ عمر کا نام سامنے آنے کے بعد ان کے پرانے بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ دراصل شعیب اور عائشہ کا ایک بہت ہی بولڈ فوٹو شوٹ ہوا تھا جس کی تصاویر عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھیں۔ جب شعیب سے ان تصاویر پر ثانیہ کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
2012 میں، انہوں نے اپنے پہلے سنگلز البمز 'چلتے چلتے' اور 'خاموشی' ریلیز کیے، جو پاکستان میں تجارتی طور پر کامیاب ہوئیں۔ عائشہ عمر نے بہترین البم کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیتا۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 2015 میں کامیاب رومانوی کامیڈی کراچی سے لاہور سے مرکزی کردار میں کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فلم یلگار (2017) اور ڈرامہ کاف کنگنا (2019) میں معاون کردار ادا کیا۔ (عائشہ عمر/انسٹاگرام)
ہندوستان اور پاکستان کے سب سے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک شعیب ملک اور ثانیہ مرزا مبینہ طور پر شادی کے بارہ سال بعد الگ ہوگئے ہیں ۔ ان کے طلاق کی افواہ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے ۔ پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے حل کے بعد ثانیہ اور شعیب اپنے طلاق کا آفیشیل اعلان کرسکتے ہیں ۔ تصویر : mirzasaniar
جیو نیوز کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ کے پاس کئی کنٹریکٹ ہیں، جنہیں پورا کرنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان کے رشتے پہلے بھی کئی مرتبہ کشیدہ رہے ہیں ۔ جوڑے کے قریبی ذرائع نے کہا کہ دونوں نے اپنے بیٹے اذاہان مرزا ملک کا کو پیرنٹ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس جوڑے سے طلاق کو لے کر ابھی تک کوئی آفیشیل اعلان نہیں ہوا ہے ۔ تصویر : mirzasaniar
ثانیہ مرزا 16 سال کی عمر میں ہندوستانی ٹینس سنسنی بن گئی تھیں ۔ سال 2003 میں ومبلڈن چیمپئن شپ گرل ڈبلز ٹائٹل کا خطاب جیت کر تہلکہ مچا دیا تھا ۔ اس کے بعد وہ ایک دہائی تک پیشہ ور ٹینس میں ہندوستان کی طرف سے سنگلز میں نمائندگی کرتی رہیں ۔ 35 سال کی ثانیہ چھ گرینڈ سلیم خطاب جیت چکی ہیں، جن میں تین مکسڈ ڈبلز خطاب ہیں ۔