سوربھ گانگولی نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر میدان پر واپسی کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا، ’آزادی کا امرت مہوتسو اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے چیریٹی میچ کا حصہ بنوں گا۔ اس کے لئے ٹریننگ کا لطف اٹھا رہا ہوں۔ لیجنڈس لیگ کرکٹ میں عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا انتظار ہے، جب کچھ کرکٹ گیندوں کو ہٹ کریں گے‘۔ اس لیگ میں کئی ہربھجن سنگھ، عرفن پٹھان اور یوسف پٹھان جیسے کئی عظیم کھلاڑی کھیلیں گے۔ (Instagram)
گانگولی نے اپنی قائدانہ صلاحیت سے کرکٹ میں ہندوستان کو اونچائیوں تک پہنچانے کے لئے سخت محنت کی۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ میں ایک نئے دور کی شروعات کی، بیرون ممالک میں میچ اور سیریز جیتی۔ انہوں نے 2003 عالمی کپ میں رنراپ ہونے کے علاوہ 2002 نیٹ ویسٹ ٹرافی اور چمپئنز ٹرافی جیت کے لئے ہندوستان کی قیادت کی۔ (Instagram)
سوربھ گانگولی نے نومبر 2008 میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا۔ انہوں نے 1992 میں بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔ گانگولی نے 113 ٹسٹ میچوں اور 311 یک روزہ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ٹسٹ میں انہوں نے 16 سنچری اور 35 نصف سنچری کی بدولت کل 7212 رن بنائے۔ ونڈے میں انہوں نے 11363 رن بنائے، جس میں 22 سنچری اور 72 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ (Instagram)