پاکستانی حملوں کا گانگولی نے دیا منہ توڑ جواب، ایشیا الیون کی ٹیم میں نہیں دیں پاکستانی کھلاڑیوں کوجگہ
سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے پاکستان کے خلاف ایسا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہے کہ اب غلط بیان بازی کا خمیازہ اس کے کھلاڑیوں کو بھگتنا پڑے گا۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدراورسابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے پاکستان کےخلاف ایسا ماسٹر اسٹروک کھیلا ہےکہ اب غلط بیان بازی کا خمیازہ اس کےکھلاڑیوں کوبھگتنا پڑے گا۔

سوربھ گانگولی نے جب سے بی سی سی آئی صدرکی کرسی سنبھالی ہے وہ سرخیوں میں بنے ہوئےہیں۔ گانگولی نےصدربننےکےبعد سے کئی بڑے فیصلے لئےہیں۔ جمعرات کو انہوں نے پاکستان کی طرف سے بیان بازیوں پر زبردست چوٹ کی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سوربھ گانگولی کی صدارت والی بی سی سی آئی نےکہا ہےکہ بنگلہ دیش میں ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والی دو ٹی -20 میچوں کی سیریزمیں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلےگا۔ ایشیائی پلیئنگ الیون میں ہندوستان، بنگلہ دیش اورافغانستان کے کھلاڑی ہی ہوں گے۔ اس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) بنگلہ دیش کے بانی اور'بنگ بندھو' کے نام سے مشہورشیخ مجیب الرحمن کے پیدائش کا صد سالہ منانے جارہا ہے اوراس موقع پروہ مارچ میں ایشیا الیون اورورلڈ الیون کےدرمیان دو ٹی -20 میچوں کی سیریزکا انعقاد کرے گا۔ بڑی بات یہ ہےکہ آئی سی سی نےاس میچ کوآفیشیل درجہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق بی سی سی آئی کے جوائنٹ سکریٹری جیش جارج نےکہا ہےکہ ایشیا الیون کی ٹیم میں کھیلنے کےلئےکسی پاکستانی کھلاڑی کوکھیلنے کا دعوت نامہ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نےکہا 'ہم اس بات کو جانتے ہیں کہ ایشیا کی ٹی -20 ٹیم میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں ہوگا۔ یہ پیغام ہے اوراس لئے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ آنے یا ایک دوسرے کو منتخب کرنےکا سوال ہی نہیں ہے۔ جیش جارج نے مزید بتایا کہ سوربھ گانگولی ان پانچ کھلاڑیوں کا فیصلہ کریں گے جو ایشیا کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کی طرف سے ہندوستان کےخلاف مسلسل بیان بازی ہورہی ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان زیادہ ماحول تب خراب ہوگیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیئرمین احسان مانی نےکہا کہ ہندوستان میں سیکورٹی کے حالات پاکستان سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ اس کےعلاوہ پاکستان کے سابق کپتان اوروکٹ کیپر راشد لطیف نے چار ممالک کے مجوزہ ٹورنا منٹ کے بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی کے پلان کوبھی بکواس بتایا تھا۔