خوبصورتی میں سب پر بھاری ہے اس کھلاڑی کی بیٹی، پاکستانی کرکٹرس کی شرمناک حرکت کا کیا انکشاف
اپنی خوبصورتی وجہ سے ہی زینب ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ بچپن سے کرکٹ کو قریب سے دیکھنے کی وجہ سے ا ن کا اس کھیل سے گہرا رشتہ بن گیا۔

دنیا کی مشہور و معروف اسپورٹس پرزینٹر زینب عباس پاکسان کےگھریلو کرکٹر نصیرعباس کی بیٹی ہیں۔ 14 فروری 1988 کو پیدا ہوئی زینب پہلے میک اپ آرٹسٹ تھیں۔ مگر اب وہ دنیا کی جانی مانی اسپورٹس پرزینٹر ہیں۔

اپنی خوبصورتی وجہ سے ہی زینب ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ بچپن سے کرکٹ کو قریب سے دیکھنے کی وجہ سے ا ن کا اس کھیل سے گہرا رشتہ بن گیا۔

اس لئے انگلینڈ سے ایم بی اے کرنے کے باوجود انہوں نے اسپورٹس پرزینٹر کے طور پر کریئر بنایا۔ خاص کر کرکٹ میں ان کی خاص دلچسپی ہے۔

زینب عباس نے گزشتہ سال ہی لاہور میں حمزہ کردار سے شادی کی جن کے دادا عبدالحفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان تھے

گزشتہ سال وہ آئی سی سی ورلڈ کپ جیسی بڑے ایوینٹ کو ہوسٹ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون پرزینٹر بنیں۔

وہیں پچھلے سال ورلڈ کپ میں وہ اپنی خوبصورتی کے سبب بھی کافی چرچا میں رہی تھیں اور ساک بھر بعد ایک بار پھر زینب سرخیوں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی انہوں نے پاکستانی کرکٹرس کے بارے میں انکشاف کیا۔

زینب نے کچھ دن پہلے انکشاف کیا تھا شروعات میں خاتون ہونے کے سبب پاکستانی کرکٹرس ان سے زیادہ بات نہیں کرتے تھے۔ مذہب کو کچھ زیادہ ماننے والے کھلاڑی ان کے ساتھ اسکرین پر نہیں آنا چاہتے تھے۔