کرکٹ کے لئے 17 سال کی عمر میں چھوڑا اسکول، پھر اسی کھیل کو کیاشرمسار
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) آج یعنی 2 جون کو اپنا 31 یوم پیدائش منارہے ہیں۔ 2 جون 1989 کو سڈنی میں پیدا ہوئے اسٹیو نے 2010 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے ٹیم میں اپنی مضبوط جگہ بنالی ہے۔

تقریبا دوسال پہلے تک بلے باز اسٹیو اسمتھن (Steve Smith) نام آتے ہی ہر کسی کے سامنے ان کی جارحانہ بلے بازی گھومنے لگ جاتی تھی۔ مگر 2018 کے بعد یہ تصویر بدل گئی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) آج یعنی 2 جون کو اپنا 31 یوم پیدائش منارہے ہیں۔ 2 جون 1989 کو سڈنی میں پیدا ہوئے اسٹیو نے 2010 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے ٹیم میں اپنی مضبوط جگہ بنالی ہے۔

مگر 2018 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ نے ان کے کریئر پر داغ لگادیا۔ بال ٹیمپرنگ کا قصوروار پائے جانے کے بعد انہیں کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا اور سال بھر کیلئے بین کردیا گیا۔ اس واقعے کے سال بھر بعد ایشیا سییزیز سے اگست 2019 میں ان کی واپسی ہوئی۔

کپتان کی اس حرکت نے کرکٹ کو اور خاص کر آسٹریلیا کرکٹ کو شرمسار کردیا تھا۔ اسمتھ نے جس کھیل کیلئے 17 سال کی عمر میں اسکول چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے اسی کھیل کو شرمسار کردیا۔ دراصل کینٹ کرکٹ لیگ کھینلے کیلئے انہوں نے مینائی اسکول چھوڑ دیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ کے ابھی تک 73 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ میں 7 ہزار 227 رن، ونڈے میں 4ہزار 162 رن اور ٹی 20 میں 681 رن ہے۔ اسٹیو اسمتھ کی کرکٹ میں واپسی تو ہوگئی ہے مگر ابھی تک انہیں کپتانی نہیں ملی۔