انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی جیوا دھونی جمعرات کو 5 سال کی ہو گئی ہیں۔ جیوا صرف اپنے والدین کی ہی نہیں کرکٹ فینس کی بھی لاڈلی ہیں۔ بتادیں کہ 4 جولائی سال 2010 میں ایم ایس دھونی نے دہرادون میں ساکشی راوت سے شادی کی تھی۔   بتادیں کہ 4 جولائی سال 2010 میں ایم ایس دھونی نے دہرادون میں ساکشی راوت سے شادی کی تھی۔ جیوا کا جنم سال 2015 میں ہوا۔ دھونی اس وقت ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں تھے۔ جیوا بھی سوشل میڈیا پر اپنے والدین کی طرح ہی کافی پسند کی جاتی ہیں۔ جیوا ٹیم انڈیا میں وراٹ کوہلی، ہاردک پانڈیا، ریشبھ پنت جیسے کھلاڑیوں کی چہیتی ہیں جو ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہیں۔