ولیمسن نے اپنی ٹیم حیدرآباد چھوڑ دی تھی اور آئی پی ایل 2022 کے آخری لیگ میچ سے پہلے ہی وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے۔ ولیمسن کی قیادت والی ٹیم لیگ میں زیادہ کچھ نہ کر سکی۔ آخری لیگ میچ میں بھی اسے پنجاب کنگز سے 5 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اس شکست کے بعد حیدرآباد نے آئی پی ایل 2022 کو الوداع کہا، پوائنٹس ٹیبل میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نے چھٹے نمبر پر رہتے ہوئے لیگ سے فاتحانہ وداعی لی۔