جب ہما نے ایتھلیٹکس کی شروعات کی تو کوچ چاہتے تھے وہ گوہاٹی میں رہیں۔ ٹریننگ کیلئے ہما کو نائے گاؤں سے گوہاٹی لانا بھی آسان نہیں تھا۔ ہما کے کوچ نپن نے ان کے کنبے کو منایا انہیں گوہاٹی لے آئے، شروعات میں کوچ نپن صرف یہ چاہتے تھے کہ ہما ہندستانی رلے ٹیم کا حصہ ہوں لیکن ہما نے اپنے مظاہرے سے انہیں بھی حیران کردیا۔