ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی پروپلی کشیپ اور سائنا نہوال نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شادی کی سالگری کی مبارکباد پیش کی۔
8/ 2
ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمیں شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو، شادی کو ایک سال مکمل ہوا۔
8/ 3
وہیں سائنا نہوال کے شوہر پروپلی کشیپ نے اس خاص دن کو اور بھی خاص بناتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، دنیا کی سب سے خاص عورت۔ مجھے تم سے بہتر بیوی نہیں مل سکتی تھی۔ اس سال کو اتنا خاص بنانے کیلئے شکریہ۔ سالگرہ مبارک ہو۔
8/ 4
آپ کو بتادیں دونوں کھلاڑی سال 2005 سے گوپی چند اکادمی میں ایک ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں۔
8/ 5
بتادیں کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو شادی کرنے سے پہلے انہوں نے ایک دوسرے کو تقریبا 10 سال تک ڈیٹ کیا تھا۔
8/ 6
وہیں ان کے مداحوں نے بھی کمینٹ کرکے اس خاص جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
8/ 7
سائنا نہوال کے شوہر پروپلی کشیپ نے شروعات میں بتایا تھا کہ ان کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں تھے کیونکہ دونوں کی فیملی الگ جگہ اور الگ ذات سے تعلق رکھتی تھی۔
8/ 8
سائنا نہوال اور پروپلی نے گزشتہ سال 14 دسمبر کو طریقے سے کورٹ میرج کی تھی۔