محمد علی: ایک ایسا ورلڈ چیمپئن جس نے خطاب سے زیادہ جیتے دل
امریکہ کے عظیم مکے باز محمد علی کی پیدائش 17 جنوری 1942 کو کینٹکی میں ہوئی۔ علی کا ابتدائی نام کیسیس مارسیلوس کلے جونیئر تھا۔

امریکہ کے مایہ ناز باکسر محمد علی نے اپنے کیریئر میں حاصل کردہ ٹائٹلز سے زیادہ دل جیتے۔ جمعہ کو یعن ی آج محمد علی کی 78 ویں سالگرہ ہے۔

امریکہ کے عظیم مکے باز محمد علی کی پیدائش 17 جنوری 1942 کو کینٹکی میں ہوئی۔ علی کا ابتدائی نام کیسیس مارسیلوس کلے جونیئر تھا۔

6 فٹ 3 انچ لمبے علی نے اپنے کریئر میں 61 جنگ لڑیں اور اس میں سے 56 میں جیت حاصل کی۔ ان میں سے 37 کا فیصؒہ ناک آؤٹ میں ہوا۔ انہیں اپنے کریئر میں صرف 5 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جب انہوں نے سن 1964 میں ہیوی ویٹ چیمپن شپ جیتی توانہوں نے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا میں اللہ اور امن پر یقین رکھتا ہوں اور میں سفید نسل کے ساتھ نہیں جانا چاہتا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد ان کے مداحوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

محمد علی کے چاہنے والوں کی تعداد اس لئے بھی کافی زیادہ ہے کیونکہ وہ باکسنگ کے علاوہ معاشرتی اور سیاسی مسائل بھی اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کے ویت نام (vietnam) جنگ میں لڑنے سے انکار کرنے پر باکسنگ پر پابندی لگادی گئی تھی۔

<br />محمد علی نے 4 شادیاں کی تھیں جن سے ان کو کل 9 بچے (7بیٹے اور 2 بیٹیاں) ہوئے۔ محمد علی کی سب سے چھوٹی بیٹی لیلا علی بھی بہترین باکسر رہی ہیں۔ محمد علی کا 3 جون کو 74 سال کی عمر میں امریکہ کے فینکس میں انتقال ہوگیا۔