உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسٹورٹ بنی پہلے انٹرویو میں ہی اینکر مینتی لینگر کو دے بیٹھے تھے دل، جانئے کیسے ہوئی شادی

    ہندوستانی آل راونڈر اسٹورٹ بنی نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے پیر کے روز ریٹائرمنٹ (Stuart Binny Retirement) کا اعلان کردیا۔ انہوں نے سال 2016 کے بعد سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا تھا۔ ان کے نام ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کی طرف سے سب سے بہترین گیند بازی کا ریکارڈ ہے۔ سال 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف انہوں نے 4 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ ان کے اس ریکارڈ کو آج تک کوئی ہندوستانی نہیں توڑ پایا ہے۔ اسٹورٹ بنی نے اسپورٹس اینکر مینتی لینگر سے 9 سال پہلے شادی کی تھی۔ جانئے دونوں کی لو اسٹوری اور جدوجہد سے متعلق کہانی۔