ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں گیند بازوں نے بھی خوب دھمال مچایا۔ آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹی-20 فارمیٹ میں پہلی بار عالمی چمپئن بنا۔ ایرون فنچ کی کپتانی والی ٹیم نے فائنل میں 173 رنوں کے ہدف کو صرف دو وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ نظر ڈالتے ہیں- اس ٹی-20 ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹاپ-5 گیند بازوں پر۔
ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں میں ٹاپ پر سری لنکا کے وانندو ہسرنگا (Wanindu Hasaranga) کا نام آتا ہے۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ کے موجودہ سیزن میں 8 میچوں میں کل 16 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے اس دوران 30 اوور یعنی 180 گیندیں پھینکی اور 9.75 کی اوسط سے 16 وکٹ اپنے نام کئے۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)