ٹی-20 رینکنگ میں گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر قابض راشد خان سے زیادہ وکٹ صرف شکیب الحسن (93 میچ میں 117 وکٹ)، لست ملنگا (84 میچ میں 107 وکٹ) اور ٹن ساودئ (84 میچ میں 100 وکٹ) نے حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ راشد خان 100 وکٹ پورے کرتے ہی ان تینوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ (تصویر کریڈٹ: پی ٹی آئی)
راشد خان اور اگر چار وکٹ لیتے ہیں تو ٹی-20 کرکٹ میں ان کے 400 وکٹ پورے ہوجائیں گے۔ اس گیند باز نے اب تک 285 ٹی-20 میچوں میں 396 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ ٹی-20 کرکٹ میں اب تک صرف تین گیند بازوں نے ہی 400 سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔ اس فہرست میں ڈیون براوو (551)، سنیل نرائن (425) اور عمران طاہر (420) کا نام شامل ہے۔ آئی پی ایل میں راشد خان سن رائزرس حیدرآباد نے 76 میچون میں 93 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ (Instagram)