پاکستان کی ٹیم نے ابھی سے ٹی20 عالمی کپ (T20 World Cup 2022) کی تیاری شروع کردی ہے۔ ٹورنا منٹ کے مقابلے اکتوبر- نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے ہیں۔ گزشتہ سال ابو ظہبی میں ہوئے ٹورنا منٹ میں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی تھی اور ٹیم نے سیمی فائنل تک کا سفر بھی طے کیا تھا۔ (AFP)
پاکستان نے پہلی بار عالمی کپ میں ہندوستان کو بھی شکست دی تھی۔ اس بار بھی اسے ٹیم انڈیا کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ کرکٹ پاکستان کی خبر کے مطابق، انگلینڈ کی ٹیم ستمبر میں پاکستان کے دورے پر آئے گی۔ اس دوران دونوں کے درمیان 7 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ٹی20 عالمی کپ ہونا ہے۔ (PakCricket/Twitter)
سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں آسٹریلیا جائیں گی۔ ٹورنا منٹ ختم ہونے کے بعد انگلش ٹیم ایک بار پھر پاکستان لوٹے گی۔ تب دونوں کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال سے پاکستان کے دورے پر نہیں آئی ہے۔ حالانکہ اس کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں اترتے رہے ہیں۔ (Pakistan cricket twitter)
پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے ایک ایک بار ٹی20 عالمی کپ کا خطاب جیتا ہے۔ ایسے میں سیریز سے دونوں کو تیاری کا موقع ملے گا۔ دونوں کے درمیان اب تک 21 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم صرف 6 ہی میچ جیت سکی ہے۔ انگلش ٹیم کو 13 میں جیت ملی ہے۔ ایک میچ ٹائی رہا جبکہ ایک کا نتیجہ نہیں سامنے آیا۔ (AFP)