உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup: بلے بازوں کے کھیل میں گیند بازوں نے کیسے بکھیرا جلوہ؟ ٹاپ 5 میں ایک بھی ہندوستانی شامل نہیں

    Top 5 best bowling figures in T20 World Cup: ٹی 20 کرکٹ کی جب شروعات ہوئی، اس وقت کرکٹ پنڈتوں نے اسے بلے بازوں کا کھیل بتایا تھا۔ کسی نے اسے پجامہ کرکٹ تو کسی نے فٹا فٹ کرکٹ کا نام دیا۔ کرکٹ جانکاروں کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے اس فارمیٹ میں گیند بازوں کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کی تو سمجھو شامت آنے والی ہے، لیکن جیسے جیسے یہ کھیل آگے بڑھتا گیا، گیند بازوں نے بھی جلوہ دکھانا شروع کیا۔ ٹی20 عالمی کپ کے نویں ایڈیشن کے شروع ہونے میں محض کچھ ہی دن باقی بچے ہیں۔ ایسے میں گیند بازوں کا رول اہم رہنے والا ہے۔ گزشتہ کئی ٹی20 عالمی کپ میں گیند بازوں نے یادگار کارکردگی پیش کی ہیں۔