نئی دہلی: پیار میں گرفتار ہوکر شادی کرنے کی کہانیاں ہندوستانی کرکٹ میں نئی نہیں ہیں۔ کچھ نے اپنے بچپن کے ساتھی کو ہمسفر بنایا تو کسی نے مطلقہ سے شادی کی۔ ایسے کرکٹرز بھی تھے، جنہوں نے اپنے سے بڑی خواتین سے شادی کی۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے سے بڑی خواتین سے شادی کرنے والوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ (Anil Kumble/ Twitter)
سچن تیندولکر، وینکٹیش پرساد، شیکھر دھون، ہاردک پانڈیا، سریش رینا جیسے کئی کرکٹرز ہیں، جن کی لائف پارٹنر ان سے بڑی ہیں ۔ آئیے آج ہم آپ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ایک ایسی ہی محبت کی کہانی کے بارے میں بتاتے ہیں، جس میں دو کرکٹرز نے ایک ہی دن شادی کی۔ ایک کو شادی شدہ خاتون سے محبت ہو گئی اور پھر قانونی جنگ لڑنے کے بعد اپنی بیوی کی بیٹی کو بھی اپنا لیا۔ (Sachin Tendulkar/Instagram)
سچن تیندولکر کی ٹیم کے دوسرے ساتھی نے بھی اسی دن شادی کی۔ بعد میں بیوی سے طلاق لینے کے بعد انہیں ایک صحافی سے محبت ہو گئی اور شادی بھی کی۔ یہ ہندوستانی ٹیم کے دو گیند بازوں کی کہانی ہے۔ ایک اسپن کنگ انل کمبلے ہیں تو دوسرے ان کے ساتھی تیز گیند باز جواگل سری ناتھ ہیں، جنہیں میسور ایکسپریس بھی کہا جاتا ہے ۔ (Anil Kumble/Instagram)
بیوی چیتنا بیٹی ارونی کی تحویل لینا چاہتی تھیں، جس کے لئے انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا۔ اس میں انیل کمبلے نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا۔ دونوں نے شادی کر لی اور اب وہ اپنی زندگی اچھی طرح گزار رہے ہیں۔ ارونی اب سی اے بن چکی ہیں۔ چیتنا اور انل کے اپنے دو بچے بھی ہیں، جن کے نام مایا کمبلے اور سوستی کمبلے ہیں۔ (Anil Kumble/Instagram)
اوڈیشہ پوسٹ کی خبر کے مطابق جواگل سری ناتھ کی پہلی شادی بھی 1 جولائی 1999 کو ہوئی تھی۔ حالانکہ کمبلے اور سری ناتھ کی ایک ہی دن شادی کے پیچھے کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ ان کی پہلی بیوی کا نام جیوتشنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان نظریاتی اختلافات کی وجہ سے یہ شادی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکی تھی۔ بعد میں سری ناتھ اور جیوتشنا نے باہمی رضامندی سے طلاق لے لی تھی۔ (Facebook/Madhavi Javagal Srinath)
سری ناتھ اور مادھوی نے بغیر کسی شور شرابے کے شادی کی۔ اس شادی میں زیادہ لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ گھر کے چند افراد ہی شادی کی تقریب کا حصہ بنے تھے۔ سال 2002 میں سری ناتھ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی وہ کرکٹ کی دنیا میں بطور میچ ریفری اور کوچ سرگرم رہے ۔ (Madhavi Javagal Srinath/Facebook )