وراٹ کوہلی کو ہندوستان کے سب سے کامیاب کرکٹ کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ٹی-20 فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی چھوڑی تو وہیں، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے انہیں ونڈے کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا۔ وراٹ کوہلی نے کئی میچوں میں ہندوستان کو اکیلے دم پر جیت دلائی، کئی یادگار اننگ کھیلیں، لیکن ان کے ساتھ بھی کچھ تنازعہ رہے۔ ایک نظر ڈالتے ہیں وراٹ کوہلی سے جڑے پانچ بڑے تنازعات پر۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
ہندوستان کے سابق چیف کوچ انل کمبلے کے ساتھ وراٹ کوہلی کے رشتے اچھے نہیں رہے۔ سال 2017 میں اس معاملے نے کافی طول پکڑا۔ تب میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ انل کمبلے کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے وراٹ کوہلی کا بڑا ہاتھ تھا۔ اتنا ہی نہیں، یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کو کئی ای-میل بھیجے، جس میں انہوں نے انل کمبلے کی کوچنگ پر ناخوشی کا اظہار کیا تھا۔ بعد میں انل کمبلے نے اس عہدے کو چھوڑا اور روی شاستری کو ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔ (تصویرکریڈٹ: اے ایف پی)
وراٹ کوہلی کا جارحانہ رویہ میدان پر نظر آتا تھا، لیکن کئی بار اس برتاو کی وجہ سے تنازعہ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سال 19-2018 میں آسٹریلیا کے دورے پر وراٹ کوہلی اور ٹم پین کے درمیان الفاظ کی جنگ دیکھنے کو ملی تھی۔ اتنا ہی نہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر وراٹ کوہلی کے رشتے اچھے نظر نہیں آئے۔ اتنا ہی نہیں، ایک بار آئی پی ایل میچ میں وراٹ کوہلی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان گوتم گمبھیر کے درمیان بھی بحث ہوگئی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
سال 2015، تب وراٹ کوہلی اپنے برتاو کے سبب سرخیوں میں آئے۔ دراصل، ایک آرٹیکل کو لے کر انہوں نے ایئر پورٹ پر ایک صحافی کو گالی دے دی تھی۔ یہ آرٹیکل انوشکا شرما کے بارے میں تھا۔ حالانکہ بعد میں پتہ چلا کہ وراٹ کوہلی نے کسی غلط صحافی کو ٹارگیٹ کیا۔ انہوں نے اس کے لئے معافی بھی مانگی تھی۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
کئی بار میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے درمیان رشتوں میں کھٹاس رہی۔ حالانکہ کبھی دونوں میں سے کسی نے بھی اسے لے کر کچھ نہیں کہا۔ اس کی شروعات تب ہوئی تھی، جب روہت شرما نے وراٹ کوہلی اور انوشکا، دونوں کو ہی انسٹا گرام پر اُن فالو کردیا تھا۔ روہت شرما کو ونڈے کپتانی ملنے پر سبھی نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں، لیکن وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پر کچھ نہیں لکھا۔ (تصویر کریڈٹ: اے ایف پی)
وراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو لے کر بھی تنازعہ میں پڑے۔ انوشکا کئی بار اسٹیڈیم میں نظر آئیں، جب وراٹ کوہلی میدان پر کھیلتے تھے۔ حالانکہ انہیں ہندوستان کی شکست کو لے کر ٹرول کیا گیا تو وراٹ کوہلی نے بھی جواب دیا۔ ایک بار تو انوشکا شرما میچ کے دوران ہی پویلین پہنچ گئی تھیں، جسے لے کر تنازعہ ہوگیا۔ بی سی سی کا ضابطہ ہے کہ کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف اور میچ افسران کے علاوہ دیگر کوئی میچ کے دوران پویلین نہیں جاسکتا ہے۔ ایسے میں ضابطہ توڑنے کو لے کر وراٹ کوہلی کو بھی ہدف کیا گیا تھا۔ (تصویر کریڈٹ: (اے ایف پی)