PHOTOS: وراٹ کوہلی انگلینڈ دورے سے پہلے بیوی کے ساتھ کہاں منا رہے ہیں چھٹیاں؟ انوشکا شرما نے شیئر کی تصویر
Virat Kohli Vacation: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی انگینڈ دورے سے پہلے فیملی کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزار رہے ہیں ۔ کوہلی اور ان کی بالی ووڈ اداکارہ اہلیہ انوشکا شرما بدھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے تھے ۔ اس کے بعد انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔ وراٹ آئی پی ایل کے پندرہویں ایڈیشن کے بعد سے بریک پر ہیں ۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ٹی ٹوینٹی سیریز میں آرام دیا گیا ہے ۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر وراٹ کوہلی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں سمندر کے کنارے خوبصورت لمحات کا لطف اٹھاتے نظر آرہے ہیں ۔ انوشکا نے ڈیپ نیک پرینٹیڈ گرین کلر کی ڈریس پہن رکھی ہے ۔ (PIC-Instagram)
6/ 2
وراٹ کوہلی اہلیہ کے ساتھ سیلفی میں سپر کول دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کیجوئل سلیولیس ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ۔ (PIC-Instagram)
6/ 3
وراٹ کوہلی کو آئی پی ایل 2022 کے بعد 20 دنوں کا بریک ملا ہے ۔ اس کے بعد وہ جولائی میں انگلینڈ کے دور پر میزبان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ اور محدود اوورس کی سیریز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ (PIC-Instagram)
6/ 4
ٹیم انڈیا 15 ۔ 16 جون کو انگلینڈ دورہ کیلئے روانہ ہوگی ۔ کوہلی سمیت روہت شرما، جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے آرام دیا گیا ہے ۔ (PIC-Instagram)
6/ 5
وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما فلم چکدا ایکسپریس میں نظر آئیں گی ۔ (PIC-Instagram)
6/ 6
وراٹ کوہلی کیلئے آئی پی ایل کا پندرہواں سیزن کچھ خاص نہیں رہا تھا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی سنچری بنائے ہوئے انہیں تقریبا تین سال ہوچکا ہے ۔ (PIC-Instagram)