آندرے رسیل نے IPL کے بعد خود کو ہی تحفے میں دی یہ مہنگی کار، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش
Andre Russell gifts himself brand new Mercedes-Benz AMG car: آندرے رسیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ مرسڈیز بینز اے ایم جی جی ٹی کار Mercedes-Benz AMG GT car کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ گاڑی کا رنگ ہرا ہے جو بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔
آندرے رسیل Andre Russell نے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد خود کو ہی نئی برانڈ کی کار تحفے میں دی ہے۔ آندرے رسیل نے یہ معلومات سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر دی ہے۔ انہوں نے نئی کار کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے۔ (اسکرین گریب)
6/ 2
آندرے رسیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں وہ مرسڈیز بینز اے ایم جی جی ٹی کار Mercedes-Benz AMG GT car کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ گاڑی کا رنگ ہرا ہے جو بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ (اسکرین گریب)
6/ 3
آندرے رسل نے کیپشن میں لکھا، 'میں ہمیشہ بڑے خواب دیکھتا ہوں! محنت اور قربانی سے خواب حقیقت بنتے ہیں۔ خدا اچھا ہے.' رسیل ونڈیز کے ایک مضبوط کھلاڑی ہیں جو اکیلے ہی میچ کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ (اسکرین گریب)
6/ 4
آندرے رسیل نے جو نئی لگژری مرسڈیز بینز کار خریدی ہے اس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ان کے ونڈیز ساتھی کرس گیل، ڈیرن سیمی اور سوریہ کمار یادیو نے رسل کو یہ لگژری کار خریدنے پر مبارکباد دی ہے۔ (اسکرین گریب)
6/ 5
آندرے رسیل نے آئی پی ایل 2022 میں 174 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 335 رنز بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے گیند بازی میں بھی کمال کیا تھا۔ رسیل نے مجموعی طور پر 17 وکٹیں لینے میں کامیابی درج کی تھی۔ (انسٹاگرام)
6/ 6
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیلنے والے 34 سالہ آندرے رسیل نے کئی میچ اپنے بل بوتے پر جیتے ہیں۔ رسیل نے آخری بار 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ونڈیز کے لیے کھیلا تھا۔ (انسٹاگرام)