اس سفر میں رہانے اور ان کی اہلیہ رادھیکا ، روہت اور ان کی اہلیہ ریتیکا اور جڈیجہ ساتھ تھے ۔ اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے رہانے نے کہا کہ مجھے اس سفر کی کئی چیزیں یاد ہیں ، ہم نے کافی مزہ کیا ، ہم جنگل کے کافی اندر چلے گئے تھے ، تبھی ہم نے ایک چیتا کو آگے چلتے ہوئے دیکھا ۔ اسے دیکھ کر ہمیں لگا کہ اس کے ساتھ دو تین چیتے اور بھی ہوسکتے ہیں ، لیکن ہم جنگل میں تھے اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آس پاس اور کیا ہوسکتا ہے ، ہم جب تھوڑا آگے گئے تو دو چیتے اپنے شکار کو کھار رہے تھے ۔ ہمارے وہاں پہنچتے ہی وہ پیچھے مڑکر ہماری طرف دیکھنے لگے ۔