
نئی دہلی: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل 2021) کے آئندہ انعقاد کے پیش نظر شروعاتی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل کو 8 دنوں کے لئے آگے کردیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 جون سے لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس چمپئن شپ کو پہلے 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈس میدان پر کھیلا جانا تھا۔ آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے آس پاس ہونے کا امکان ہے، جس سے کھلاڑیوں کی علیحدگی سے متعلق صورتحال مشکل ہوجاتی۔ تصویر: اے پی

بی سی سی آئی (ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ) کے اس سیشن نے پی ٹی آئی - بھاشا کو بتایا، ڈبلیو ٹی سی فائنل کو اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو رہے گا۔ اس کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے، جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے ضروری علیحدگی کو مکمل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں آئے’۔ (تصویر کریڈٹ: ممبئی انڈینس)

آئی پی ایل کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے، لیکن اس ٹورنامنٹ کے مئی کے آخر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ فائنلس میں جگہ یقینی بنانے کے لئے ہندوستان (430 پوائنٹ، 71.7 فیصد)، نیوزی لینڈ (420 پوائنٹ، 70 فیصد)، آسٹریلیا (332 پوائنٹ، 69.2 فیصد) کے درمیان سخت ٹکر ہے۔ تصویر کریڈٹ: اے پی

ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں ٹسٹ سیریز کو 1-2 سے جیتنے کے بعد اس کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی ہے۔ وہیں انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ انگلینڈ اب آسٹریلیا سے محض 0.5 فیصد پیچھے ہے۔ تصویر کریڈٹ: جو روٹ انسٹا گرام۔