اگر آپ کبھی ہوائی اڈے پر گئے ہیں، تو آپ نے سکیورٹی چیک کا تجربہ کیا ہوگا۔ سکیورٹی چیک کے دوران مشین سے لوگوں کو چیک کیا جاتا ہے، ساتھ ہی ہینڈ بیگ بھی مشین میں ڈالا جاتا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ اس کے اندر کیا ہے۔ کئی بار سکیورٹی اہلکار بہت سی چیزیں لے جانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ لائٹر، اسپرے یا دیگر اسی طرح کی اشیاء کو لے جانے سے منع کر دیا جاتا ہے۔ یہ سب تو عام چیزیں ہیں جو سکیورٹی چیک کے دوران پکڑی جاتی ہیں لیکن ایسی کئی عجیب و غریب چیزیں (12 Weird Objects Caught at Airport Security) بھی دنیا میں پکڑی گئی ہیں جن کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی 12 چیزوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں ۔
بلٹ کے سائز کے وہسکی اسٹونز - 2018 میں، یو ایس ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) نے Idaho کے Lewiston Nez Perce County Airport پر ایک شخص کو پکڑا جس کے سامان میں گولیوں کا ایکس رے تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دیکھا تو وہ اصلی گولیاں نہیں بلکہ وہسکی کے پتھر تھے جو گولیوں کی شکل میں تھے۔ وہسکی پتھر دھات کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو شراب کو پگھلائے بغیر ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ (نمائندہ تصویر: کینوا)
چیسٹیٹی بیلٹ - 2004 میں، جب ایک خاتون یونان کے ایتھنز ایئرپورٹ پر سکیورٹی چیک اِن سے گزر رہی تھی، تو میٹل ڈیٹیکٹرز کی آوازیں آنے لگیں۔ جب اس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس نے اپنے کپڑوں کے اندر چیسٹیٹی بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔ ایک ایسا آلہ ہے جس کے ذریعے شرمگاہ کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا جاتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے پہننے پر مجبور کیا تاکہ وہ یونان کے سفر کے دوران زنا نہ کرے۔
دھماکہ خیز جیکٹ - مارچ 2013 میں، انڈیانا پولس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہر کوئی اس وقت حیران رہ گیا جب ایک شخص دھماکہ خیز جیکٹ کے ساتھ سفر کر رہا تھا۔ تاہم، جیکٹ کو غیر فعال کر دیا گیا تھا. یہ شخص دہشت گرد نہیں تھا بلکہ دھماکہ خیز مواد کا انسٹرکٹر تھا جو لوگوں کو خودکش جیکٹس کو غیر فعال کرنے کی تربیت دیتا تھا۔ (تصویر: کینوا)