مظفرپور میں معاشقہ کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں گرل فرینڈ سے اس کا بوائے فرینڈ صرف اس لئے ناراض ہوگیا کہ وہ اس کے ساتھ ویڈیو کال پر رومانس نہیں کرتی تھی ۔ پھر کیا تھا؟ اس نے گرل فرینڈ کی پڑوس کی لڑکی سے بات چیت شروع کردی اور شادی کی تیاری کرنے لگا ۔ وہیں اب پہلی گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کے خلاف تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے۔
یہ واقعہ ضلع کے سکرا تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے، جہاں اہل خانہ کی مرضی سے رشتہ طے کیا گیا اور لڑکا فون پر بات چیت کرنے لگا۔ بات چیت کا دور پیار کے پیغام کے ساتھ دن رات بڑھتا چلا گیا ۔ یہ سلسلہ تقریبا دو سالوں تک چلا، لیکن ویڈیو کال پر رومانٹک باتیں نہیں کرنے سے لڑکا ناراض ہوگیا اور اس نے شادی سے انکار کردیا ۔
متاثرہ کی مانیں تو اس کا عاشق لگاتار ویڈیو کال پر بات کرنے کیلئے دباو ڈالتا تھا اور فحش حرکتیں کرتے رہتا تھا، جو اس کو پسند نہیں تھا ، لیکن متاثرہ نے بتایا کہ ہمارے پڑوس کی جو بہن ہے، اس سے لڑکا جب بات کرتا ہے تو کہتا ہے کہ اس کو کوئی پرہیز نہیں ہے ، ویڈیو کال پر بات کرنے میں تو ہمارے لئے وہی اچھی ہے تم بے کار ہو۔ اس سلسلہ میں تین مرتبہ پنچایت بھی ہوئی، لیکن بات نہیں بن سکی ۔ اب معاملہ مقامی تھانہ تک پہنچ گیا ہے ۔