ایک رومانٹک ریلیشن شپ میں بھروسہ اور یقین کا ہونا کافی ضروری ہے ۔ اس کے فقدان میں کمیونیکیشن اور رویہ دونوں میں فرق آسکتا ہے ۔ دراصل رشتے میں عدم اعتماد کئی وجوہات سے ہوسکتا ہے ۔ مثلا پچھلے رشتوں میں بے وفا ہونا، رشتے کے ٹوٹنے کا در، خود اعتمادی کی کمی وغیرہ ۔ ایسے میں پارٹنر کے شک کو کرنے کی عادت کو ٹھیک کرنے کیلئے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ایسا سچ میں ہے بھی یا نہیں ۔ بیسٹ لائف کے مطابق یہاں ہم آپ کو ان اہم اشاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جو آپ کے پارٹنر کے رویہ یا اس کے سوالات وغیرہ کو سمجھا سکتے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔ Image : Canva
ایک ہی چیز پر کئی سوال پوچھنا: اگر آپ کا پارٹنر لگاتار آپ کے ٹھکانے ، آپ کے شناسا ، دوستوں یا آپ کے مستقبل کے منصوبوں کو لے کر بار بار سوال کرتا ہے تو وہ ایسا اس لئے کرتا ہے کہ کیونکہ اس کو آپ پر بھروسہ نہیں ہے یا لگتا ہے کہ آپ انہیں دھوکہ دے رہے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔ علامتی تصویر ۔ Image : Canva
پھنسانے والے سوال کرنا: کبھی کبھی جب آپ کا پارٹنر آپ سے اتنے سوال پوچھے کہ آپ خود کو پھنسا ہوا محسوس کریں تو یہ شک کرنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے ۔ مثلا میں نے سوچا تھا کہ آپ کام سے سیدھے گھر آرہے تھے، لیکن آپ کو صرف پندرہ منٹ کی ڈرائیونگ کی جگہ گھنٹوں لگ گئے، آپ کہاں گئے تھے ؟ علامتی تصویر ۔ Image : pixabay
فون نہ اٹھانے پر غصہ ہوجانا : آگر آپ ان کے بغیر کہیں گئے ہیں اور مصروف ہونے کی وجہ سے فون یا ان کے میسیج کا جواب نہیں دے پا رہے ہیں تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ یہی نہیں وہ غصہ میں کچھ بھی کہنے لگتے ہیں ۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ پر ان کو بھروسہ نہیں ہے اور وہ آپ کو شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔
آپ کے سوشل ہونے سے پریشانی ہو: اگر آپ کا پارٹنر آپ کے باہر جانے یا دوستوں کے ساتھ ان کے بغیر جانے پر کہا کہ مجھے آپ پر بھروسہ ہے، لیکن مجھے ان پر بھروسہ نہیں ہے ۔ مطلب کہ ان کے ذہن میں بہت سارے خدشات ہیں۔ بھلے ہی ان کے پاس اس بات کا ثبوت نہ ہو، لیکن پھر بھی آپ کو وہ تنہا آپ کے سوشل سرکل میں نہیں بھیجنا چاہتے ہیں ۔ علامتی تصویر ۔