بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی کے سوکھی سیونیا تھانہ علاقہ میں ایک خاتون کے ساتھ شوہر، ساس اور دیور نے حیوانیت کی حدیں پار کردیں۔ الزام ہے کہ تینوں نے خاتون کو ایک کمرے میں بند کرکے پہلے اس کو برہنہ کیا اور پھر جسم پر جگہ جگہ لوہے کے گرم راڈ اور کلہاڑی سے داغ دیا ۔ یہی نہیں حیوان بنے اہل خانہ نے خاتون کے پرائیویٹ پارٹ کو بھی گرم سلاخوں سے داغ دیا ۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ساس جو خود ایک خاتون ہے، اس پر بھی اس واردات میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ علامتی تصویر۔
خاتون درد سے چیخنے لگی اور زور زور سے کہنے لگی بچاو بچاو ۔ آواز سن کر محلہ کے لوگ جمع ہوگئے تو ملزمین کو کمرہ کھولنا پڑا ۔ محلہ کے لوگوں نے ہی خاتون کو پاس کے اسپتال پہنچایا اور اس کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دی ۔ اہل خانہ نے خاتون کو علاج کیلئے ودیشہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ علامتی تصویر۔