کہا جاتا ہے کہ ایک دن سب کو مرنا ہے لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ایسا سوچ کر بھی ڈرتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی کہانی امریکہ کے کاروباری شخص برائن جانسن کی ہے، جن کی عمر 45 سال ہے لیکن انہیں 18 سال کی عمر کا ہی رہنا ہے۔ وہ خود کو جوان رکھنے کے لیے 30 ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ برائن جانسن جوان رہنے کے لیے ہر سال 2 ملین امریکی ڈالر (16 کروڑ روپے سے زائد) خرچ کر رہے ہیں۔ خوراک سے لے کر ورزش تک وہ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ بلیو پرنٹ کے بانی اور سی ای او برائن جانسن کا کہنا ہے کہ ان کے دن میں 100 مختلف پروٹوکول ہیں۔ جانسن ایک دن میں 1,977 کیلوریز اور مہینے میں 70 پاؤنڈ سے زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں۔(Photo: Bryan Johnson/Instagram)