پتھر کے زمانے میں انسان کپڑوں کے بارے میں نہیں جانتے تھے اور ہمارے آباؤ اجداد بغیر کپڑوں کے ہی گھوما کرتے تھے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے خود کو کپڑوں سے ڈھانپنا سیکھ لیا۔ اب لوگ کپڑوں کے انداز پر بھی بہت تجربات کرتے ہیں۔ حالانکہ آج بھی کچھ ایسے لوگ زمین پر موجود ہیں، جنہیں پتھر کے زمانے کی طرح بغیر کپڑوں کے گھومنے کا شوق ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے 6 مقامات کے بارے میں آپ بھی جان لیجئے۔
فرانس کے نیکیڈ سٹی کے نام سے مشہور Cap d'Agde ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہنتے ہیں یا نہیں بھی پہنتے۔ یہاں کی سڑکوں پر لوگ بغیر کپڑوں کے گھومتے ملیں گے۔ مالز، ریستوراں، ریزورٹس، ہر جگہ لوگ بغیر کپڑوں کے گھومتے ہیں اور یہ شہر کے قوانین کے مطابق مکمل طور پر قانونی ہے۔ اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے شہر ہرٹ فورڈ شائر میں مووجود اسپیل پلاٹز Spielplatz نامی گاؤں بغیر کپڑوں کے رہنے والوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کے لوگ بہت امیر اور پڑھے لکھے ہیں لیکن وہ کپڑے نہیں پہنتے۔ یہ روایت یہاں 1929 سے چلی آ رہی ہے۔ جب وہ گاؤں سے باہر جاتے ہیں تو کپڑے پہنتے ہیں لیکن گاؤں کے اندر بغیر کپڑوں کے گھومتے ہیں۔ (تمام فوٹو کریڈٹ- کینوا)