خود کو ویڈیو کریئیٹر بتانے اور جانوروں سے محبت کرنے والے پاکستانی اذلان شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ انہوں نے شادی میں اپنی دلہن کو گدھے کا بچہ تحفے میں دیا۔ اذلان نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی دلہن کو گدھا تحفے میں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس انوکھے تحفے کے حوالے سے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
آخر انہوں نے اپنی بیوی کو گدھا کیوں تحفے میں دیا اس کے جواب میں انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 'اب سوال یہ ہے کہ گدھا کیوں، کیونکہ آپ کو یہ پسند ہے اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ محنتی اور سب سے پیار کرنے والا جانور ہے۔' اس کے بعد ویڈیو میں وارشا نامی دلہن یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہے کہ میں تمہیں صرف گدھا نہیں رہنے دوں گی۔
اذلان شاہ کا دلہن کو گدھا تحفہ میں دینا سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے۔ لوگ اس اقدام کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ نے اسے بہت خوبصورت بتایا ہے اور کچھ نے اس جوڑے کو بہت پیار دیا ہے۔ تاہم اس اقدام پر تنقید کرنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر طرح طرح کے تبصرے بھی ہو رہے ہیں۔ (تمام تصویری کریڈٹ- @azlanshahofficial)