Twin Tower Blast: ٹوئن ٹاور کے آس پاس 200 سے زیادہ ملازمیں صفائی کے کاموں میں مصروف، دیکھئے تصاویر
Twin Tower Blast: اترپردیش کے نوئیڈا میں ٹوئن ٹاورس کو گرایا جاچکا ہے ۔ چند سکینڈس میں دونوں عمارتوں کو منہدم کردیا گیا ۔ تیز آواز کے ساتھ دھماکہ ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت زمین دوز ہوگئی ۔ عمارت گرنے کے ساتھ ہی چاروں طرف ملبہ پھیل گیا ۔ اب انتظامیہ کی جانب سے عمارت گرنے کے بعد صاف صفائی کا کام زوروں سے کروایا جارہا ہے ۔
نوئیڈا میں جیسے ہی ٹوئن ٹاورس کو گرایا گیا، پورے علاقہ میں دھول کا غبار دیکھنے کو ملا ۔ ہوا میں دور تک صرف دھول ہی دھول نظر آرہی تھی ۔ صفائی ملازمین کے ذریعہ تیز پانی کی دھار کے ذریعہ دھول کو ہٹانے کا کام کیا جارہا ہے۔ (PC: ANI)
4/ 2
دھول ہٹانے کیلئے نہ صرف پیڑوں اور عمارتوں پر پانی کی بوچھار کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی مختلف راستوں کو بھی پانی سے دھویا جارہا ہے ۔ (PC: ANI)
4/ 3
نوئیڈا انتظامیہ کی جانب سے صبح سے ہی صفائی ملازمین کو ان کے کام بتادئے گئے تھے ۔ ٹوئن ٹاور گرنے کے بعد سب سے بڑا کام علاقہ کی صفائی ہے ۔ ایسے میں بتایا جارہا ہے کہ دو سو سے بھی زیادہ صفائی ملازمین اس کام میں لگے ہوئے ہیں ۔ (PC: ANI)
4/ 4
صفائی کے کام میں مصروف لوگوں کے مطابق چونکہ عمارت کافی بڑی تھی، اس لئے ملبہ بھی کافی مقدار میں نکلے گا ۔ صفائی کا کام لگاتار جاری رہے گا ۔ اندازہ کے مطابق ٹوئن ٹاور کا ملبہ ہٹانے میں تقریبا تین ماہ کا وقت لگے گا ۔ (PC: ANI)